شہریوں کیلئے اچھی خبر،مریم نواز نے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسز کی منظوری دے دی
رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 الیکٹرو بسیں پہنچ جائیں گی، ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کیلئے خصوصی بس ڈپو قائم کئے جائیں گے،بریفنگ


لاہور: شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
دوران اجلاس فری ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسی سکیم اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر سوا لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3560 بس ٹرپس مکمل کئے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں 10 اضلاع اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے مطابق رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی، ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کیلئے خصوصی بس ڈپو قائم کئے جائیں گے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا، اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازاں اجلاس میں پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے تحت مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں شامل کرنے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیر اعلی مریم نواز شریف نے میٹروبس سٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی، ’’ایمپاور۔ ہر‘‘ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں جدید بس سٹیشنز کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 12 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 12 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 7 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 7 hours ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 12 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 6 hours ago



