وزیراعظم شہباز شریف سے صدر اردوان کی ملاقات،پاکستان کی امن کوششوں پر ترکیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سال کے آخر میں انقرہ میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا


انطالیہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردوان کی دعوت اور روایتی ترک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
دوران ملاقات صدر طیب اردوان نے وزیراعظم کا ترکیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا اور فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کی بحالی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار اور دیرپا علاقائی امن کے لیے موجودہ موقع کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سال کے آخر میں انقرہ میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں جاری اقدامات کے نفاذ کو تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقات کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور برادرانہ تعلقات، امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago




