صدر آصف زرداری سے بلوچستان کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج شریک تھے


اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایوان صدر میں ہونےوالی ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔
علاوہ ازاں ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج شریک تھے،اجلاس میں ظہور بلیدی، فیصل جمالی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، نواب ثناءاللّہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی نے بھی شرکت کی۔
شرکا میں صادق عُمرانی، اسفندیار کاکڑ، صمد گورگیج، عبید گورگیج، غزالہ گولا اور سنجے کمار بھی شامل تھے،جبکہ دیگر شرکاء میں میر اصغر رند، مینا مجید، نعمت زہری، شہناز عُمرانی، صاحبزادہ امیر حمزہ زہری، بابا غلام رسول عُمرانی اور ربانی کاکڑ شامل تھے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل




