وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے،بلال اظہر کیا نی


کراچی:وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، یہ کمی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچا ہے، جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کا سبب بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 4سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کے قابل بنا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں 37اے کی شق میں ترامیم کرکے اختیارات میں کمی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد ہے، اس ضمن میں تاجر برادری سے مشاورت رہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ فروری 2024 سے آج تک حکومت کا معاشی استحکام کا سفر تھا جس میں افراطِ زر میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت جیسے اقدامات کیے گئے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 4 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 41 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل






