Advertisement
پاکستان

ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کل اسلام آباد میں ہونگے،امریکی وفدآج پہنچے گا

پاکستان نے امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا مگر امریکا پر اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں، وفد پاکستان نہیں جائے گا،ایران

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 20th 2026, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کل اسلام آباد میں ہونگے،امریکی وفدآج پہنچے گا

اسلام آباد: پاکستان کی ثالثی و میزبانی میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا جس میں شرکت کیلئے امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا،جبکہ ایرانی وفد کی آمد کل متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی، دونوں ممالک پاکستان آنے پر آمادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے فریقین سے رابطہ کر لیا، امریکی وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا، ایرانی وفد کی بھی جلد پاکستان آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا مگر امریکا پر اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں، وفد پاکستان نہیں جائے گا۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق موجودہ حالات مزید بات چیت کے لیے سازگار نہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں۔

ان کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کیے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اپنے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہا اور اس کا طرزِ عمل کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement