وزیرخارجہ اسحا ق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کیا


اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات چینی سفیر نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل





