Advertisement
پاکستان

جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا،امریکی میڈیا

ہماری ڈیل ایسی ہوگی جس پر دنیا فخر کرے گی، نیا معاہدہ عالمی امن،سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے ،جبکہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھے سکے گا،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 21st 2026, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا،امریکی میڈیا

واشنگٹن ڈی سی :امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع ہے جبکہ ایران کے مذاکراتی وفد کا بھی آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے تین امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے آج صبح پاکستان کے لیے روانہ ہونے کی توقع ہے جہاں پر ایک ایسا معاہدہ ہونے کا امکان ہے جس سے جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدہ ہونے تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی دباؤ میں نہیں، ڈیل تب ہوگی جب بہترین شرائط حاصل ہوں گی، ایران کے ساتھ ہماری ڈیل اوباما کے معاہدے سے بہتر ہوگی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل جاری پوسٹ میں ٹرمپ پر لکھا کہ ہماری ڈیل ایسی ہوگی جس پر دنیا فخر کرے گی، ایران کے ساتھ نیا معاہدہ عالمی امن،سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے گا، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اگر نئی قیادت سمجھدار ہوئی تو ایران کا مستقبل خوشحال ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نےمزید کہا کہ ایران میں نتائج حیرت انگیز ہوں گے، اوباما اور جوبائیڈن کا معاہدہ امریکی سلامتی کیلئے بدترین تھا، ڈیل ختم نہ کرتا تو مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے تھے، سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، جلدی میں کوئی برا معاہدہ نہیں کروں گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمانی سپیکر و سربراہ مذاکراتی وفد محمد باقر قالیباف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔

جبکہ اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا مگر امریکا پر اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں، وفد پاکستان نہیں جائے گا۔

علاوہ ازاں ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ شتعال انگیز اقدامات اور جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں سفارتی عمل کے تسلسل میں حائل رکاوٹیں ہیں، ایرانی تجارتی جہازوں کے خلاف دھمکیاں اور مداخلت اور ایران کے بارے میں ’متضاد بیانات اور دھمکی آمیز زبان بھی سفارتی عمل میں حائل رکاوٹیں ہیں۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 21 minutes ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 27 minutes ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
Advertisement