بھارت علاقائی کشیدگی کے باوجود داخلی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ترجمان


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے پہلگام فالس فلیگ واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اندرونی سیاسی مفادات کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے، ترجمان مزید نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت کے الزامات نئی سازش ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت علاقائی کشیدگی کے باوجود داخلی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو ایک پرانی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
طاہر اندرابی کے مطابق گزشتہ سال آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں مؤثر جواب ملنے کے بعد بھارت ایک بار پھر الزامات کے ذریعے حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق عالمی برادری بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہو سکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ اقدامات سے خطے کا امن متاثر کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کو اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے سے باز رکھے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- an hour ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago





