ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تیز کرنے اور ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم
دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، امریکی مائن سوئپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افواج کوآبنائے ہرمز کارروائیاں تیز کرنے اور ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ چھوٹی ہو یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے،بیان میںٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے، کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔
جاری بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، امریکی مائن سوئپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر وقت کی کوئی قید نہیں ہے،امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے کسی عجلت میں نہیں اور وہ ایک بہترین معاہدہ چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔.jpg)
صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر نہیں سکتا۔ ان کے مطابق یہ راستہ اس وقت تک مکمل طور پر بند رہے گا جب تک ایران کسی معاہدے تک نہیں پہنچتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا، انہوں نے اس پیش رفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر جمعہ کو ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ امریکی افواج نے ایران کی بحری قوت کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور اس کے بیشتر بحری جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔
تاہم دوسری جانب ایران اور خود امریکی میڈیا اپنی رپورٹس میں یہ انکشاف کر چکا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے پاس سمندری نگرانی اور دفاع کے لیے گن بوٹس اور دیگر بحری اثاثے موجود ہیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago







