Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی،22 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

جہنم واصل کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 2:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی،22 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 22 خوارج مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر فورسز نے آپریشن کیا، امن دشمنوں نے جان جانے کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دس سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا، فورسز کی فائرنگ سے 22 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

ترجمان کے مطابق  جہنم واصل کیے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج علاقے میں متعدد امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے تحت وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد امن دشمنی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی امن دشمنی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معصوم شہریوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ امن دشمنی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 3 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک گھنٹہ قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
Advertisement