Advertisement
تجارت

پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کےتمام ڈپازٹس بروقت واپس کردیے

ایک ارب ڈالر مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی،اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نےمتحدہ عرب امارات  کےتمام ڈپازٹس بروقت واپس کردیے

اسلام آباد:پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو ڈپازٹس کی مد میں مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے، گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

مرکزی بینک کی جناب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر مزید ادائیگی کے بعد یو اے ای کو مجموعی 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی، قرض ادائیگی سے بیرونی مالی ذمہ داریوں میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بروقت ادائیگی مالی نظم و ضبط کے عزم کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 21 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • a few seconds ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
Advertisement