Advertisement

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا

لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 24th 2026, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیل  اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں اور اسرائیل  و لبنان کے سفیروں  سے ہوئی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔

امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے  رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔

دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سفیروں سے ملاقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ  مارکو روبیو،  صیہونی ریاست میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل  اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا صیہونی ریاست اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا  اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 20 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • a day ago
Advertisement