ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی
،اذان اویس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے اور اپنے ڈیبیو میں سنچری اسکور کی،جبکہ عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے


ڈھاکا:پاکستا ن اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ بنگلادیش نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 7 رنز اسکور کرلیے۔ اس طرح میزبان ٹیم کو پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے دن اپنی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 179 رنز سے دوبارہ شروع کی،اذان اویس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے اور اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی۔
جبکہ عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز کے دوران اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے دن کا آغاز بالترتیب 84 اور 37 رنز سے کیا، اذان اویس نے جلد ہی اپنی سنچری مکمل کی، تاہم وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان 226 رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان شان مسعود صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اگلے ہی اوور میں سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جبکہ عبداللّٰہ فضل 60 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 230 تک پہنچانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھٹی وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم کی اور اسکور 349 رنز تک پہنچایا۔ دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، تاہم رضوان 59 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے نجم الحسن شانتو نے 101، مومن الحق نے 91 اور مشفیق الرحیم نے 71 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور نعمان علی و حسن علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 14 گھنٹے قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 13 گھنٹے قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 18 گھنٹے قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 17 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 12 گھنٹے قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 18 گھنٹے قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 دن قبل




