وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایسے نئے کاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے جو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں


اسلام آباد:وزیراعظم نے ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیان درجے کی صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت، ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ناگزیر ہے، حکومت اپنی توجہ برآمدات میں اضافے اور صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر مزکور کیے ہوئے ہے، ایسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتیں، جو کہ برآمدات میں اضافے کے حوالے سے اہم ہیں، انہیں حکومتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایسے نئے کاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے جو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنیںِ، ملکی صنعت اور تجارت میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جدت، ملکی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔وزیراعظم نے برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادئیگی کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس شرکاء کو ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔ پالیسی مسودے پر اجلاس میں بحث بھی کی گئی اور شرکاء نے اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل





