کپتان نجم الحسن شنتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ مومن الحق 56، شادمان اسلام 10 اور محمود الحسن جوئے 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے


ڈھاکا: پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا میں جاری ہے۔ آج چوتھا روز بارش سے متاثر رہا اور صرف 37 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔
بنگلہ دیش جس نے آج اپنی دوسری اننگز کا آغاز 7 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان اور 34 رنز کی برتری سے کیا تھا، اس کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئی تھیں۔محمد حسین جوئے کو محمد عباس نے 5 رنز پر چلتا کیا جب کہ شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ تاہم اس کے بعد کپتان نجم الحسن شنٹو اور مومن الحق پاکستانی بولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ 128 کے مجموعی اسکور پر مون الحق 56 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد کھیل ختم ہونے تک پاکستانی بولرز مزید کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کر سکے۔
بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر پاکستان پر 173 رنز کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت بھی مضبوط کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن میزبان ٹیم دن کے اختتام تک 7 رنز بنا چکی تھی۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اذان اویس 103،عبداللہ فضل 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 59 ،سلمان آغا 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، امام الحق45، شاہین آفریدی13، شان مسعود 9 رنز بناسکے۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے تاہم 234 رنز کا خسارہ باقی تھا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 301 اور 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا لیکن 413 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی جس میں کپتان نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جبکہ مومن الحق 91، مشفیق الرحمان 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 33، تسکین احمد نے 28 اور تیج الاسلام نے 17 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 12 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- a day ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- a day ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 6 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 12 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 12 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 6 hours ago





