لکی مروت:سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 7 افراد شہید،کئی زخمی،وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے


لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکہ ہو گیا، دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، ایل ایچ سی راحت اللہ اور عادل جان دونوں دھماکے میں جاں بحق ہوئے،ریسکیو 1122 نےجاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہیں جس سے شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
ادھر بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
اس حوالے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق پل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ پل مضافات کے علاقوں کو شہر سے ملاتا تھا، فتح خیل میں ریڑہ پل کا ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔جبکہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار دھماکہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمہ کے لیۓ تمام متعلقہ ادارے اور حکومت غیر متزلزل عزم کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے امن و ترقی کی راہ میں روکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف اس جدو جہد میں بیش قدر قربانیاں دی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی اور پائیدار امن کیلئے سنجیدہ قابل عمل اقدامات اتھائے، معصوم افراد کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد صوبہ کے امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 2 days ago

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 14 hours ago
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 16 hours ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 2 days ago

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 2 days ago

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 13 hours ago

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 18 hours ago
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 2 days ago
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 18 hours ago


