Advertisement

نرسز کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام، نرسز کو انسانیت کے بے لوث خدمتگار قرار دے دیا

جدید تربیت یافتہ نرسز بروقت طبی امداد فراہم کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،شہبازش شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر مئی 12 2026، 4:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نرسز کے عالمی دن پر وزیراعظم  کا پیغام، نرسز کو انسانیت کے بے لوث خدمتگار قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نرسز کے عالمی دن 12 مئی 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین نرسز کو انسانیت کی بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر انٹرنیشنل کونسل آف نرسز کی جانب سے منایا جانے والا یہ دن شعبہ طب میں عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال نرسز کا عالمی دن "نرسز ہمارا مستقبل، بااختیار نرسز زندگی بچاتے ہیں" کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طبی تربیت کی ضرورت کا عکاس ہے۔

جاری کر دہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جدید تربیت یافتہ نرسز بروقت طبی امداد فراہم کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے نرسز کو انسانیت کے حقیقی خدمتگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تیمارداری انسانی ہمدردی اور خدمت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مراعات سے قطع نظر نرسز مشکل ترین حالات میں بھی صف اول میں رہ کر انسانی خدمت سرانجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں صحت کی بنیادی سہولیات کی موثر اور آسان فراہمی نرسز کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ طب کی مضبوطی کا دارومدار ڈاکٹرز اور نرسز کی متناسب موجودگی پر ہوتا ہے، جبکہ وفاقی حکومت ملک میں اس تناسب کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

Advertisement
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 14 hours ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • a day ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 9 hours ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • a day ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 2 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 14 hours ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • a day ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 9 hours ago
Advertisement