وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
دوران گفتگو شہباز شریف نے صدر علییوف کو آئندہ ہفتے باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم کی کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے مابیم ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوںرہنماؤں درمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو ہوئی، جس کے دوران انہوں نے باہمی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوران گفتگو شہباز شریف نے صدر علییوف کو آئندہ ہفتے باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم کی کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آذربائیجان کی قیادت میں یہ فورم عالمی شہری ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مؤثر اور اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
رابطے میں وزیراعظم نے ناگزیر سرکاری مصروفیات کے باعث ذاتی طور پر فورم میں شرکت کرنے سے معذرت کی، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورم میں اعلی سطحی نمائندگی ہوگی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے خطے کی صورتحال بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رابطے میں آذری صدر علییوف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کی انتہائی کامیاب سفارتی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کی قیادت پر عالمی برادری کے اعتماد اور بھروسے کا واضح مظہر ہے۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور رواں سال کے آخر میں اپنی بالمشافہ ملاقات کے منتظر ہونے کا اظہار کیا، وزیراعظم نے صدر علییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پُرخلوص دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 5 hours ago



