پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کی غرض سے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا


اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔
اس منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کی غرض سے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 سینیٹ نے 10 جون 2026 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 11 جون 2026 کو اس کی منظوری دی تھی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے نتیجے میں پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہو گئے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago






