وزیر اعظم سےایم کیو ایم وفدکی ملاقات، کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب کے ترقیاتی پیکج پر اتفاق
حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے ساتھ مل کرپیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے،ذرائع


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے (متحدہ قومی مومنٹ )ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ اور عطا اللہ تارڑ موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے بجٹ تجاویز، بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی ترمیمی بل اورسندھ میں گورنرپرگفتگو کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 20 ارب اورحیدرآباد کیلئے 5 ارب کے ترقیاتی پیکج پر حامی بھرلی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے ساتھ مل کرپیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو سپورٹ کرتی ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل






