عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی


کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل کمی کے بعدسونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر زایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 250 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت بڑھ کر4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کےمطابق اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
علاوہ ازاں فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 79 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 28 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس کے اضافے سے 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل








