سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
کابینہ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فی صد اور پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی


اسلام آباد:سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، وفاقی کابینہ نے بجٹ مسودے کی منظوری دے دی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ دستاویزات کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔
علاوہ ازاں اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فی صد اور پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں تنخواہ میں شامل ر 2022 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اِسی طرح وفاقی کابینہ سے منظوری کے فوری بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں بجٹ 27-2026 کی تیاری میں میں بھرپور ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی معاونت پر بھی اظہار تشکر کیا۔
علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کی تائید کی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل








