طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
داعش سمیت درجنوں دہشتگرد تنظیموں کےکیمپس افغان حکومت کے زیرِکنٹرول علاقوں میں ہیں، جہاں سے دہشتگرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے، وزارت اطلاعات


اسلام آباد:وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ داعش خراسان کے ٹھکانوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے پراپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے ایسا دعویٰ کر رہی ہے۔یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔
وزارت کے مطابق داعش سمیت درجنوں دہشتگرد تنظیموں کےکیمپس افغان حکومت کے زیرِکنٹرول علاقوں میں ہیں، ان کیمپس سے دہشتگرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے، اپنی سرپرستی میں دہشتگردی کو چھپانے کے لیے طالبان حکومت جھوٹے گمراہ کن بیانات دیتی ہے۔
ؔ
وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ طالبان حکومت کا ایک کم درجے کا ڈرون شِنکو خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری شناخت کر کے پاک فضائیہ کے چوکنّا فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 19 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
