ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
معاہدے کے تحت جنگ بندی فوری نافذ العمل ہوگی جبکہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہوگا،یادداشت کے تحت فوجی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا


تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی فوری نافذ العمل ہوگی جبکہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہوگا۔ یادداشت کے تحت فوجی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا۔حتمی معاہدے میں لبنان سمیت مستقل جنگ بندی کی تصدیق کی جائے گی جبکہ علاقائی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہوگی۔
اسی طرح سمندری ٹریفک کو جنگ سے پہلے کی حالت میں بحال کیا جائے گا جبکہ امریکہ 30 روز میں فوج واپس بلا لے گا۔اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق امریکہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کی تعمیر نو کے لیے 300 ارب ڈالر کا منصوبہ دے گا۔
این یک سند تاریخی و پیامی از ایران مقتدر است: صلح در سایه احترام متقابل تحقق خواهد یافت.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) June 18, 2026
جمهوری اسلامی ایران به صلح جهانی با حفظ عزت و استقلال، پیشرفت و همکاری منطقهای همواره متعهد و پایبند است. pic.twitter.com/FgbeHSioKX
تفصیلات کے مطابق فریقین کا یورینیم افزودگی اور ایران کے جوہری معاملے پر مزید بات چیت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
یہ رابطہ معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا، جس میں وزیراعظم نے ایرانی صدر کو امن معاہدے پر دستخط کی مبارک باد بھی دی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago








