معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
ایران اپنے قومی مفادات اور معاہدے کی شرائط کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،قالیباف


تہران:ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی یا ایران پر غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے انہیں معاہدے کی تمام شقوں اور شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر فریقِ مخالف کی جانب سے بدنیتی، وعدہ خلافی، معاہدے کی خلاف ورزی یا حد سے زیادہ مطالبات سامنے آئے تو ایران دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
بیان میں محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مخالف فریق کو ماضی میں جنگ کے دوران ایک مرتبہ سبق سکھایا جا چکا ہے، تاہم اگر وہ دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے اس بار پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور معاہدے کی شرائط کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل





