Advertisement

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

ایران کے ساتھ طے پانے والے 60 روزہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت وقت دیا جائے گا، تاہم اس دوران امریکا اپنے مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 19th 2026, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، امریکہ ایرا ن کو کوئی مالی رعایت نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی اور عبوری مذاکرات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل کمزور فریق واشنگٹن نہیں بل کہ تہران ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نہ صرف دباؤ کا شکار ہے بل کہ موجودہ صورتِ حال میں مجبوری کے تحت مذاکرات میں شریک ہے۔

اپنے تازہ بیانات میںصدر ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مذاکراتی عمل پر سخت اور جارحانہ انداز اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کسی دباؤ یا مجبوری کے تحت مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھا، بل کہ اصل میں ایران وہ فریق ہے جو اس وقت مشکلات اور دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے الفاظ میں ہم نے مذاکرات مجبوری میں شروع نہیں کیے، مجبوری ایران کی ہے، وہ مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے 60 روزہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت وقت دیا جائے گا، تاہم اس دوران امریکا اپنے مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایران کو کسی قسم کی مالی امداد یا رعایت نہیں دی جائے گی۔ ’نہ ایک ڈالر، نہ دس سینٹ‘۔ ان کے بقول یہ پالیسی واضح اور تبدیل نہ ہونے والی ہے۔

اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر نے جنگ کے بعد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کے پاس فضائیہ، بحریہ، فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور دیگر اہم عسکری ڈھانچے مؤثر طور پر موجود نہیں رہے۔

علاوہ ازاں اپنے بیان میں انہوں نے ڈیموکریٹک حلقوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی آوازیں یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ایران پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، جو ان کے مطابق حقیقت سے بالکل برعکس ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement