بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
15 سے 19 جون تک جاری اس مطالعاتی دورے کا مقصد پنجاب کے ہنر مندی کے شعبے کے انتظامی ڈھانچے، اداروں کے باہمی تعاون، تربیت کے معیار کی نگرانی، صنعت کے ساتھ روابط اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا تھا


لاہور: بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیویٹا) کے 14 رکنی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر حمود الرحمٰن کی قیادت میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کا دورہ کیا تاکہ پنجاب کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نظام سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔
15 سے 19 جون 2026 تک جاری اس مطالعاتی دورے کا مقصد پنجاب کے ہنر مندی کے شعبے کے انتظامی ڈھانچے، اداروں کے باہمی تعاون، تربیت کے معیار کی نگرانی، صنعت کے ساتھ روابط اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا تھا۔
پی ایس ڈی ایف میں سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ (ایس ڈی اینڈ ای ڈی) نادر چھٹہ نے وفد کو محکمہ کی کارکردگی اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے ہنر مندی کے شعبے کو مقامی اور بین الاقوامی روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن کا بنیادی مقصد تربیت یافتہ افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عدنان افضل چھٹہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ہنر مندی ادارے باہمی تعاون کے ذریعے نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے بھی وفد کو صوبے بھر میں مہارتوں کی تربیت کے فروغ میں ادارے کے کردار سے آگاہ کیا۔
دورے کے دوران بلوچستان کے وفد نے پنجاب کے مختلف نمایاں تربیتی اداروں کا دورہ کیا، صوبے کے اہم ہنر مندی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور آئی ٹی پروفیشنلز سمیت مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے جاری تربیتی پروگراموں کا مشاہدہ کیا۔
حکام کے مطابق یہ مطالعاتی دورہ دونوں صوبوں کے درمیان باہمی سیکھنے اور تعاون کے مثبت جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ہنر مندی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانا اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 2 دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 4 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- ایک دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 2 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 2 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- ایک دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 2 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- ایک دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- ایک دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 2 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 4 دن قبل







