Advertisement
پاکستان

پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے تمام اکابرین اس دفاعی معاہدے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے لیے مثبت پیش رفت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Aug 8th 2026, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا:    اشرفی

اسلام آباد: انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان، مملکت سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت، اتحاد اور مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے تمام اکابرین اس دفاعی معاہدے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کو فرقہ واریت یا کسی بھی قسم کی عصبیت کا رنگ دینے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد کا پرچم سربلند رہے گا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت نے جس طرح عالمِ عرب و اسلام کو ایران کے ساتھ تصادم سے بچانے اور اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا، اسی طرح ان شاء اللہ مستقبل میں بھی پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر اسلامی ممالک کی قیادتیں باہمی تعاون کے ذریعے امت کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات آگے بڑھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے والے انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورکس کے خلاف بھی مسلم ممالک کو مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی وحدت، سلامتی اور استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Advertisement
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • چند سیکنڈ قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 3 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement