ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی کے گرد گھیرا تنگ


عدنان بھٹی سے
لاہور: لاہور کے غازی آباد تھانے میں پولیس کے اے ایس آئی کی جانب سے ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو کچھ عرصہ قبل گداگری کے ایک مقدمے میں اے ایس آئی عمران نے سفارش کرکے تھانے سے چھڑوایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد تھانے میں خاتون کے مبینہ جنسی استحصال کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ کیس میں نامزد اے ایس آئی عمران اور متاثرہ خاتون سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور جینڈر سیل کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے تک تحقیقات کیں۔
مقدمے کی ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کا تھانے میں موجود رہنا ثابت ہوا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کی تھانے میں موجودگی کا دورانیہ 30 سے 35 منٹ کے قریب سامنے آیا ہے، تاہم کئی گھنٹے تک اس کے تھانے میں موجود رہنے کے شواہد نہیں ملے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کچھ عرصہ قبل گداگری کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں اے ایس آئی عمران نے سفارش کرکے اسے تھانے سے چھڑوایا تھا۔
اے ایس آئی عمران نے تفتیش کے دوران خاتون سے زیادتی کی تردید کی ہے۔ تاہم، اسے تھانے لانے کی وجہ کے بارے میں اس نے تفتیشی حکام کو مختلف جوابات دیے ہیں۔
پولیس نے اے ایس آئی عمران کے مختلف ٹیسٹ بھی کرائے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مبینہ زیادتی سے متعلق شواہد اور دیگر حقائق حتمی طور پر سامنے آئیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 21 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 28 minutes ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago








