آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی


کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کے تعین میں اہم عوامل ہیں۔
صارفین اور سرمایہ کار سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آئندہ سیشن میں عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید کمی یا اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل






