Advertisement
علاقائی

الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 60 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی، دلہنوں کو شادی باکس، سلامی اور ضروری سامان فراہم کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 15th 2026, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام 60 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی خصوصی تقریب 17 اگست کو لاہور میں منعقد ہوگی، جہاں 60 خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی کی خوشی منائیں گے اور نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق معاشرے میں ایسے متعدد مستحق خاندان موجود ہیں جو مالی مشکلات کے باعث اپنی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ فاؤنڈیشن نے ان خاندانوں کی معاونت کے لیے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ مستحق بچیوں کو باعزت طریقے سے نئی زندگی شروع کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

تقریب کے دوران دلہنوں کو شادی باکس، سلامی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ دلہنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اجتماعی شادی کی تقریب 17 اگست 2026ء، بروز پیر، صبح 11:45 بجے جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک مقامی شادی ہال میں منعقد ہوگی۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منفرد انسانی اور فلاحی سرگرمی کی کوریج کے لیے اپنی ٹیمیں بروقت روانہ کرے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق یہ تقریب محض اجتماعی شادی کا انعقاد نہیں بلکہ 60 مستحق بچیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خوشیوں، امید اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement