ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے ساتھ ایک نوبیاہتا جوڑاموجود تھا جن کا تعلق برطانیہ سے تھا

ویب ڈیسک: یونان کے ایک جزیرے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ یونان کے جزیرے سیفنوس میں سامنے آیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف ہوتے ہی کریش کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے ساتھ ایک نوبیاہتا جوڑاموجود تھا جن کا تعلق برطانیہ سے تھا۔
سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں جزیرے کے پہاڑی مقام پر ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام کو دکھایا گیا ہے جبکہ ملبے سے اٹھنے والے آگ کے شعلوں اور دھویں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے ہی دھماکا ہوا اور وہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔
آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر متحرک ہوگئی تھیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 فائر فائٹرز اور ایک فائر انجن سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچا۔
بعد ازاں ایک اور یونانی جزیرے سیروس سے امدادی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ یونانی تھا جبکہ مسافر جوڑا برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ جوڑا شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے اس جزیرے پر آیا تھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago




