Advertisement
پاکستان

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر فوری عمل سے گورننس بہتر اور کسان خوشحال ہوں گے، کسان اتحاد

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 5th 2026, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک: پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے ملک میں گورننس کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب بھی نظام میں بنیادی تبدیلیاں نہ لائی گئیں تو گورننس کے بحران اور کسانوں کی حالت پر ’’انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ پڑھ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کے پاکستان دنیا کی ہر دولت سے مالا مال ہے لیکن ہمارے پاس نہ نظام ہے اور نہ ہی ارادہ ہے، کاشتکار کے نہ گھر کے حالات اچھے ہیں اور نہ کھیت کے۔   

کھوکھر نے کہا کہ ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں تو انتظامی امور نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، جس کا براہِ راست فائدہ کسانوں سے لے کر مزدور طبقے تک پہنچے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر سے ملک بہتری کی جانب جانے کے بجائے مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جانا چاہیے تاکہ گورننس کا نظام مؤثر بنایا جا سکے اور کسانوں سمیت عام شہریوں کو بنیادی سہولتیں بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

کسان اتحاد کے صدر نے زور دیا کہ انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہی مؤثر گورننس اور عوامی خوشحالی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق بہتر انتظامی نظام کے نتیجے میں کسان خوشحال اور ملکی معیشت زیادہ مضبوط ہو سکتی ہے۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement