Advertisement
تجارت

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ

معاہدے کے تحت نوپڈپ کو ٹریننگ سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) مقرر کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Sep 7th 2026, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ

لاہور: پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے نیشنل آرگنائزیشن فار وومن اینڈ ڈس ایبلٹی پریوینشن (نوپڈپ) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پنجاب میں معذوری کے شکار افراد کو مارکیٹ کی طلب سے ہم آہنگ فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے اور متعلقہ صنعتوں میں روزگار کے مواقع تک رسائی میں معاونت کی جائے گی۔

معاہدے پر پی ایس ڈی ایف کی ہیڈ آف پروگرام ڈیزائن ازکا منیر اور نوپڈپ کی منیجر پروگرامز اینڈ آپریشنز نور العین سعید نے دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت نوپڈپ کو ٹریننگ سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) مقرر کیا گیا ہے۔ نوپڈپ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈس ایبلٹی انکلوژن (سی ای ڈی آئی) قائم کیا ہے، جسے پاکستان کا پہلا جامع ڈس ایبلٹی سینٹر قرار دیا گیا ہے۔ مرکز کراچی اور لاہور میں قائم دو ہبز کے ذریعے تربیتی پروگرامز فراہم کرے گا۔

سی ای ڈی آئی کا مقصد ہر سال تقریباً 5,000 خصوصی افراد کو مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والی 70 مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کرنا ہے، جن میں 40 فیصد نشستیں خواتین خصوصی افراد کیلئے مختص ہوں گی۔

ایم او یو کے تحت دونوں ادارے صنعتوں کی طلب، تربیت حاصل کرنے والوں کی صلاحیت اور رسائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں کا مشترکہ طور پر تعین کریں گے۔ ممکنہ تربیتی شعبوں میں ڈیجیٹل لٹریسی اور آئی ٹی، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل سروسز، صنعتی سلائی، ہاسپیٹیلٹی، کھانا پکانے اور بیوٹیشن کی تربیت شامل ہے۔

تربیتی نصاب کو سماعت، بصارت، جسمانی اور ذہنی معذوریوں کا سامنا کرنے والے افراد کی ضروریات کے مطابق نظرثانی اور ڈھالا جائے گا، جبکہ تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ کو معذوری سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔

پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے کہا کہ نوپڈپ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پنجاب میں خصوصی افراد کی ضروریات اور تعداد کا جائزہ لینے اور انہیں مارکیٹ سے متعلقہ تربیت تک مساوی رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ان کیلئے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔

شراکت داری صرف تربیت کی فراہمی تک محدود نہیں ہوگی بلکہ خصوصی افراد کو تربیتی پروگرامز میں داخلے اور ان کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں، بالخصوص ٹرانسپورٹ، مواصلات اور معاون ٹیکنالوجیز تک رسائی کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پی ایس ڈی ایف تربیتی پروگرام کیلئے مالی معاونت، نگرانی اور اپنے صنعتی و آجر شراکت داروں کے نیٹ ورک کے ذریعے روزگار کے روابط فراہم کرے گا، جبکہ نوپڈپ تربیت کی فراہمی، تربیت حاصل کرنے والوں کے اندراج اور تربیت مکمل ہونے کے بعد ملازمتوں کی فراہمی میں معاونت کی ذمہ داری ادا کرے گا۔

نوپڈپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر احمد نے کہا کہ ادارہ پی ایس ڈی ایف کے ساتھ مل کر پنجاب بھر میں خصوصی افراد کیلئے فنی تربیت کے مواقع بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق شراکت داری کا مقصد خصوصی افراد کو تعلیم، روزگار اور کاروبار شروع کرنے میں درپیش رکاوٹیں کم کرنا اور انہیں باوقار ذریعہ معاش کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان تعاون پنجاب میں زیادہ جامع اور مساوی ہنرمندی کے نظام کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتوں اور ترجیحات کے مطابق ملازمت حاصل کرنے یا اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 17 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 12 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 17 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 12 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
Advertisement