بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر بلاامتیاز محکمانہ کارروائی

لاہور: پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کے خلاف محکمہ جیل خانہ جات نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق گوجرانوالہ، میانوالی، مظفرگڑھ، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر جیلوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔ معطل کیے جانے والوں میں سپرنٹنڈنٹس سے لے کر وارڈرز تک مختلف عہدوں پر تعینات افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت سامنے آنے پر فوری اور بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کسی افسر یا اہلکار کو عہدے یا حیثیت کی بنیاد پر رعایت نہیں دی جائے گی۔
میاں سالک جلال نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں شفافیت، احتساب اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بدعنوان عناصر کے خلاف محکمانہ شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور احتساب کا عمل آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہے گا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق حالیہ کارروائی کا مقصد جیلوں کے انتظامی نظام میں شفافیت یقینی بنانا، بدعنوانی کی حوصلہ شکنی اور افسران و اہلکاروں کو اپنے فرائض قانون اور قواعد کے مطابق انجام دینے کا پابند بنانا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 15 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 10 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 10 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 10 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago






