Advertisement
پاکستان

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

2 اور 3 ویلر گاڑیوں کیلئے20 لیٹر پیٹرول پر ریلیف ہے جب کہ 800 سی سی تک 30 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 25 days ago پر Sep 14th 2026, 4:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر 100 فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطا تارڑ اور علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ اس اسکیم کے  تحت 2 ویلر، 3 ویلر اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو ریلیف دیا جائےگا۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کیلئے20 لیٹر پیٹرول پر ریلیف ہے جب کہ 800 سی سی تک 30 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گئی۔ 

شزا فاطمہ نے بتایا کہ یہ پروگرام دو حصوں میں تقسیم ہے، پہلےحصےمیں رجسٹرڈ ہوناہے، صارف نےاپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا ہندسہ (مثال کے طور پر آپ سندھ سے ہیں تو آپ نے S لکھنا ہے) اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ  لکھ کر 9771 پر بھیجناہے۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ کہ رجسٹریشن کے بعد پھر جب آپ پیٹرول لینےجائیں گے تو صارف نے 9771 پر TOK لکھ کر میسج کرنا ہے اور اپنا موصول شدہ ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھا کر سبسڈی حاصل کرنی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا کوئی بھی ڈیٹا کسی سےبھی شیئرنہیں کرنا، حکومت شہریوں سےنہ کوئی ڈیٹا مانگےگی اور نہ ہی کوئی چارجز مانگےگی، اس میں جو بھی غلطیاں ہوں گی ان کو دیکھیں گے اور ٹھیک کرتےجائیں گے۔

واضح رہے حکومتی اسکیم کے تحت اسلام آباد کے شہری 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے جبکہ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے پیٹرول پر ریلیف حاصل کرسکیں گے۔ 

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 5 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 5 hours ago
Advertisement