پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے میر رضا قتل کیس سے متعلق بنائےگئے کمیشن کے روبرو انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور 2 روز تک موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا گیا


کراچی: میر رضا قتل کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے میر رضا قتل کیس سے متعلق بنائےگئے کمیشن کے روبرو انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور 2 روز تک موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا گیا۔
بیان میں ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ خودکشی لکھ دیں تو ان کے ساتھ ’ہلکا ہاتھ‘ رکھا جائے گا جبکہ عوامی سطح پر بھی ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ انہوں نے اس کیس کے لیے اپنا کیریئر داؤ پر لگایا ہے اور میر رضا کا کیس ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، مجھے اپنی نہیں بلکہ اپنی فیملی کی فکر ہے۔
انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ دھمکیوں کے معاملے پر این سی سی آئی اے میں شکایت بھی درج کروا دی ہے۔
کمیشن نے ڈاکٹر سمیہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت ہے۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ وہ رینجرز سکیورٹی کے لیے ہدایت دے دیتے ہیں تاہم ڈاکٹر سمیہ نے دوبارہ کہا کہ انہیں سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل








