Advertisement
پاکستان

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

اجلاس میں خطے میں ہونیوالی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 41 minutes ago پر Oct 5th 2026, 2:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سعودی عرب میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تذویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں خطے میں ہونیوالی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

 
Advertisement
Advertisement