پی ٹی آئی کے بانی رہنما میاں شاہد حسین کی مزدور، کسان اور تاجروں کے وفد سے ملاقات، حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید


ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر بانی رہنما الحاج میاں شاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری طبقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
مزدور، کسان اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شاہد حسین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے خاندانوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدن کے استعمال پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے حالات انتہائی مشکل بنا دیے ہیں۔ زرعی مداخل، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث ان طبقات کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
حسین کے مطابق کھاد، بیج اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے فصلوں کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے، جبکہ یوریا اور ڈی اے پی کی بلند قیمتیں چھوٹے کسانوں کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد چھوٹے کاشتکار کے لیے کاشت کاری جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ گندم اور کپاس کے مناسب نرخ نہ ملنے سے بھی کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں اضافے، دکانوں کے کرایوں میں بڑھوتری اور عوام کی قوتِ خرید میں کمی نے چھوٹے تاجروں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کے بقول ایف بی آر کی جانب سے عائد کیے جانے والے نئے ٹیکسوں سے کاروباری طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
میاں شاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت زرعی مداخل پر فوری سبسڈی فراہم کرے، مزدوروں کے لیے مقررہ اجرت پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے اور چھوٹے کاروباروں کو بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں کمی کے ذریعے فوری ریلیف فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور اور چھوٹے تاجر ملکی معیشت کی بنیاد ہیں، اس لیے ان طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل







