Advertisement
تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

ایوا پیٹرووا کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 دن قبل پر اکتوبر 8 2026، 4:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایوا پیٹرووا کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت سینتیس ماہ کے پروگرام کے چوتھے جائزے اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت اٹھائیس ماہ کے پروگرام کے تیسرے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے کیا ہے۔

سٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت تقریبا ًاکیس کروڑ ڈالر ملیں گے جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی طور پر تقریباً پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کی رقوم دستیاب ہوں گی۔

ایوا پیٹرووا نے کہا کہ توسیعی فنڈ سہولت کی معاونت سے پاکستانی حکام نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے اثرات کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور مضبوط پالیسیوں نے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودمختار ریٹنگ میں بہتری اور بین الاقوامی منڈیوں تک دوبارہ رسائی بھی پالیسیوں پر مضبوط اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں مستحکم معاشی پالیسیوں پر پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement