بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں کے پی کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کےخطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کےلیے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے، دہشتگردی کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کےلیے مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردجہاں بھی ہوں گے بھرپور ضرب لگائیں گے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے، عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔
چیئرمین ڈیفنس فورسزکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، شہداء اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 4 منٹ قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- ایک دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 36 منٹ قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 2 دن قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 3 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 21 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل







.jpeg&w=3840&q=75)
