لاہور: پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1765 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.72 سے کم ہو کر 168.52 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کمی کے بعد 168 روپے 90 پیسے ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 hours ago




