پنجاب میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر پنجے گاڑنے لگا، صوبے میں 24 گھنٹے میں 131 مریض رپورٹ ہوئے ۔


تفصیلات کے مطابق کورونا کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 58 مریض داخل ہیں ۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک شخص کا ڈینگی سے انتقال ہوچکا ہے جبکہ مریضوں کی تعداد چورانوے ہوگئی۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 828 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور کے فاطمہ میموریل اور میو ہسپتال میں 7 سات، سروسز ہسپتال میں 4 جبکہ گنگارام ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 2 جبکہ چلڈرن ہسپتال، ایور کئیر، فاروق ہسپتال، گلاب دیوی اور لائف لائن ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 65، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 22 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 3 ، پمز میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی۔ واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک مریض داخل ، ڈینگی کا 1 مریض نشتر ہسپتال ملتان اور 1 مریض الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی داخل ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 12 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 14 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 11 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 12 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 15 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 9 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)

