سعودی عرب میں آج91 واں یوم الوطنی یعنی قومی دن منایا جارہا ہے ۔


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کے موقعے پر خادمِ حرمین الشریفین ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ دور اندیش قیادت کے زیرِ سایہ سعودی عرب میں ترقی کا سفر جاری رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن مبارک ہو۔
مملکت کے91ویں قومی دن کےموقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کےبرادرعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ہماری دعاہےکہ دوراندیش قیادت کےزیرِسایہ ترقی کاانکایہ سفرپیہم جاری رہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2021
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج91 واں یوم الوطنی یعنی قومی دن منایا جارہا ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں قومی دن پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو تعطیل ہوگی تاکہ قومی دن اپنے اہل و اعیال کے ساتھ منا سکیں ۔ رواں سال سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کی وجہ سے تین چھٹیاں مناسکیں گے ۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 36 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل


