Advertisement
پاکستان

پنجاب میں ڈینگی سر اُٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 131 مریض رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی  وائرس ایک بار پھر پنجے گاڑنے لگا، صوبے میں 24 گھنٹے میں 131 مریض  رپورٹ ہوئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 23rd 2021, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں ڈینگی سر اُٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 131 مریض رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  کورونا کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ، صوبے بھر  کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 58 مریض داخل ہیں  ۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کاکہنا ہے کہ  اسلام آباد میں ایک شخص کا ڈینگی سے انتقال ہوچکا ہے جبکہ مریضوں کی تعداد چورانوے ہوگئی۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 828 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں  اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور کے فاطمہ میموریل  اور میو ہسپتال میں 7 سات، سروسز ہسپتال میں 4 جبکہ گنگارام ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 2 جبکہ چلڈرن ہسپتال، ایور کئیر، فاروق ہسپتال، گلاب دیوی اور لائف لائن ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ 

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 65، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 22 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال  میں 3 ،  پمز میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی۔  واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا  ایک مریض داخل ، ڈینگی کا 1 مریض نشتر ہسپتال ملتان اور 1 مریض الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی داخل ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب  مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

Advertisement
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

  • 5 گھنٹے قبل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے

  • 2 گھنٹے قبل
چینی کی قیمت قابو سے باہر،  قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

  • 2 گھنٹے قبل
انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

  • 3 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • 7 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار

  • 4 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی  تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق   آرڈیننس 2025 جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی  قرارداد منظور

ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور

  • 37 منٹ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement