نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی اور ترک ہم منصب سے ملاقاتیں ،وزیر خارجہ نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کی سائیڈلائنز پر امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کی سائیڈلائنز پرترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے عالمی برادری سے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے اقدام کی اپیل کی۔
ترک وزیر خارجہ سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کونسل کے ترکی میں منعقد ہونے والے ساتویں اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی اور انٹونی بلنکن کو افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی ممکنہ انسانی بحران کو رکوانے کے لیے متحرک ہے اور ہم مزید افغان مہاجرین کے متحمل نہیں ہوسکتے جب کہ پاکستان افغانستان میں عالمی برادری کے تعمیری کردار کا خواہاں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

