Advertisement
تجارت

ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر ستمبر 24 2021، 10:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 169 روپے 8 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ17 پیسے اضافے سے 169 روپے 20 پیسے بھی رہا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 170 روپے ہے۔

کاروباری دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 71 روپے ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 172 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 753 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement