Advertisement
تجارت

ملک میں مہنگائی کی شرح میں  کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری 

اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کر دیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 25th 2021, 2:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں مہنگائی کی شرح میں  کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری 

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں  ہفتہ وار مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  گزشتہ  ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی  قیمتوں میں اضافہ ہوا  اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 13.88 فیصد  رہی جبکہ کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی 16.25 فیصد رہی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ نہ تھم سکا، چینی اوسط 3 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 108روپے46 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ ٹماٹرکی فی کلو قیمت 7 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 62 روپے38 پیسے رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق   گزشتہ  ہفتے میں گھی 59 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور گھی کی اوسط فی کلو قیمت 345 روپے 70 پیسے ہوگئی جبکہ انڈے 2 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور فی درجن قیمت 178 روپے 92 تک پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق  بیف فی کلو قیمت 88پیسے ، مٹن فی کلو  1 روپے 39 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ زندہ مرغی29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 9 روپے 41 پیسے بڑھی اور  گھریلوسلنڈرکی قیمت 1927.30 روپے ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی  ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20روپے تک سستا ہوا جبکہ   کیلے کی فی درجن قیمت میں اوسط 5 روپے 93 پیسے کمی آئی، اس کے علاوہ لہسن 5 روپے 75 پیسے فی کلو، پیاز  2 روپے 74 پیسے سستا ہوا ۔ دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔ 

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 4 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 4 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 6 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 8 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 6 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • an hour ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 3 hours ago
Advertisement