لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیاہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان پر پہنچ رہی ہے اور آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ہفتوں کے لیے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں اور ملک بھر کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے ہوں گے۔ ضلعی تنظیمیں باہمی طور پر خود ہی رابطوں میں آجائیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ تاجر، کسان اور مزدوروں سمیت تمام شہری مظاہروں میں شریک ہوں اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پی ڈی ایم اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی اور کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کو حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہو گا اور پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ مظاہروں میں شریک ہوں،پی ڈی ایم کے اجلاس میں مہنگائی کے ایجنڈے پر غور کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل





