کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج جس قدر چور وزیراعظم ہے تاریخ میں کوئی نہیں رہا،آپ توکہتے تھے مہنگائی بڑھنے کامطلب وزیراعظم چور ہے،اس کا مطلب ہے اس وقت وزیراعظم چور ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت کے پہلے دن ہی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے،حکومت میں آتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،سب کو نظر آرہا ہے کہ جلد پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو گھر نہیں بھیج دیتے احتجاج جاری رہےگا،جہاں بھی عمران خان نے ہاتھ ڈالا ہے وہاں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی،عمران خان پنجاب پولیس،بیوروکریسی،ججز کوٹائیگر فورس بناناچاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم غربت مٹائیں گے غریب کونہیں ،جب پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی ہے خوشحالی ہوتی ہےملک کی تقدیرکافیصلہ ملک کی عوام نے کرناہے،سب کونظرآرہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت آرہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کااس حکومت کے خلاف جہاد جاری رہے گاجب تک کٹھپتلی کونہیں بھگائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے،روزگار دینے کی بجائے جن کے پاس روزگار تھا وہ چھینا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ٹائیگر فورس بنانے کیلئے ریفرنس فائل کیاجاتا ہے،آصف زرداری کوجھوٹے مقدمات میں باربار بلایاجاتا ہے،خورشید شاہ 2 سال سے جیل میں قید ہے،پیپلزپارٹی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب ہر شعبہ کو اپنا ٹائیگر فورس بنانا چاہ رہا ہے،یہ ہماری فوج اور آئی ایس آئی کو بھی ٹائیگر فورس بنانا چاہ رہا ہے،ہم اس کٹھ پتلی کو ایسا نہیں کرنے دینگے،میں خان صاحب کو وارننگ دے رہا ہوں،آپکی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،پیپلزپارٹی کے جیالے میدان میں نکل آئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں ,پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا آج کراچی کے عوام عمران خان سے ہوچھ رہے ہیں کہاں گیا وہ وعدہ۔

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 5 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 5 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- ایک گھنٹہ قبل










